: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
ریاض،28مئی(ایجنسی) ایران کے سرکاری حج کمیشن کے ارکان کی جانب سے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران ایرانی حجاج کرام کو رواں سال حج پر حجاز مقدس بھجوائے جانے کے معاملے پر اتفاق رائے ہونے کےباوجود ایرانی وفد نے حج پروٹوکول پر دستخط کرنے سے انکار کردیا اور پروٹوکول کی منظوری کے بغیر ہی وفد ایران واپس لوٹ آیا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کی حکومت نے حج پروٹوکول پر دستخط نہ کرنے کی ذمہ داری ایران
پرعاید کی ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزات حج وعمرہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل 5/8/1437 کو دونوں ملکوں کے درمیان حجاج کرام کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں ایران نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ ایران کے غیر لچک دار رویے کے باوجود خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے ایران کو حجاج کرام کے معاملے میں دوبارہ مذاکرات کہ دعوت پیش کی تھی۔